محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کیلئے گائیڈلائن جاری کردی

محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کیلئے گائیڈلائن جاری کردی

  

لاہور(کرائم رپورٹر) محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کے لئے گائیڈلائن جاری کردی ہے، محکمہ داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سماجی فاصلوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ہجوم سے پرہیز کیا جائے، محرم جلوسوں کو 4 درجاتی سکیورٹی حصار فراہم کیا جائیگا محکمہ داخلہ نے علماء کے لئے ضلع بندی کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دیدیا محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے جلوسوں کی فضائی نگرانی کی جائیگی محکمہ داخلہ نے9 اور 10محرم الحرام کو موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا محکمہ داخلہ نے 9 اور10 محرم کو ڈبل سواری پر بھی پابندی کا فیصلہ کیاہے دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران ہونیوالے مجالس اور جلوس ہائے عزا کی سکیورٹی کے لئے انتظامات شروع کردئیے ہیں اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کے لئے فوج اور رینجرز طلب کر لی ہے محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق صوبے کے حساس اضلاع میں پولیس کے ساتھ فوج اور رینجرز تعینات کی جائے گی محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے مراسلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے جس میں فوج اور رینجرز کی صوبے میں تعیناتی کے حوالے سے درخواست کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -