سی سی پی او کا سی آئی اے اقبال ٹاؤن کی کارکردگی پر اظہار برہمی

سی سی پی او کا سی آئی اے اقبال ٹاؤن کی کارکردگی پر اظہار برہمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن ڈویڑن کی کرائم میٹنگ منعقد کی گئی، میٹنگ میں سربراہ لاہور پولیس نے اقبال ٹاؤن ڈویژن کی چھ ماہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا،کرائم میٹنگ میں آپریشن، انویسٹی گیشن، سی آئی اے، ڈولفن اور AVLS کی کارکردگی کا چھ ماہ کا تقابلی جائزہ لیا گیا سی سی پی او لاہور کا قتل کے مقدمات ضمنیاں نہ لکھنے اور ناقص کارکردگی پر اقبال ٹاون ڈویڑن کے تمام ایس ڈی پی اوز کو ایکسپلینشن لیٹر جاری کر دئیے جبکہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو انچارج انویسٹی گیشن گلشن راوی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی میٹنگ کے دوران ڈی ایس پی نواں کوٹ سے قتل کے مقدمات میں ناقص تفتیش پر باز پرس کی، سی آئی اے پولیس اقبال ٹاؤن ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سی آئی اے انچارج اقبال ٹاون محمد علی بٹ کی کارکردگی پر اظہار برہمی کیا اور وارننگ دیتے ہوئے محتاط رہنے کی ہدایت کی سی سی پی او لاہور نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو اچھی کارکردگی نہ دیکھانے والے تفتیشی افسران کو سی آئی اے سے فوری تبدیل کرنے کی ہدایت کر دی کرائم میٹنگ میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر اور ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد، اقبال ٹاون ڈویڑن کے ایس پیز اور تمام ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -