شہداء پولیس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آر پی او

شہداء پولیس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آر پی او

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑانے کہا کہ ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو بھولے نہیں ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔شہداء کی قربانیوں نے پوری فورس کے حوصلوں کو بلند کیا ہے پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے قربانیوں سے دریغ نہیں کرے گی ان خیا لات کا اظہار یوم شہداء کے موقع پر اشرف مارتھ شہید پولیس گوجرانوالہ میں یاد گار شہدا پر حاضری دیتے ہوئے کیا آر پی او نے سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ رائے بابر سعید کے ہمراہ یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہدا ء کے درجات میں بلندی کے لیے دعا کی اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر فہد احمد مختار و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ بعدا زاں ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا نے منڈی بہاؤالدین کا وزٹ کیا انہوں نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین ناصر سیال کے ہمراہ ایس ایس پی زاہد محمود گوندل شہید کی قبر پر بھی حاضری دی آر پی او شہید ایس ایس پی کے گھر گاؤں سندا گئے ان کے لواحقین سے بھی تعزیت کی۔

آخر میں ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا نے کہا کہ شہید پولیس افسروں اور جوانوں کے اہل خانہ سے بھی مکمل یکجہتی کااظہار کرتے ہیں۔ شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی۔محکمہ پولیس اپنے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی- شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔آر پی او نے کہا کہ گوجرانوالہ ریجن پولیس کے 274افسروں اور جوانوں نے اس شہرکے امن کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا خون بہایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم شہداء امن قائم رکھنے کے لیے تجدیدعہدکادن ہے۔

مزید :

علاقائی -