وفاقی بیوروکریسی میں گریڈ21 اور گریڈ20کے افسران کے تقرر و تبادلے

وفاقی بیوروکریسی میں گریڈ21 اور گریڈ20کے افسران کے تقرر و تبادلے

  

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی بیوروکریسی میں تقرریاں و تبادلے،گریڈ 21کے افسر احسن علی منگی کو سیکرٹری ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احسن علی منگی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ گریڈ 21کے افسر احسن علی منگی اس سے قبل سندھ میں تعینات تھے۔ کامرس و ٹریڈ گروپ کے گریڈ 20کے افسر ریاض احمد کا تبادلہ ڈائریکٹریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن میں کر دیا گیا۔گریڈ 20کے ہی ڈاکٹر فہیم محمد کی نیشنل ووکینشل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی۔سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21کے سید طارق محمود جعفری کو او ایس ڈی بنا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کی وزارت میں سینئر جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر تعینات تھے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام تقرریوں و تبادلوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دئیے۔

تبادلے

مزید :

علاقائی -