رائیونڈسے3 سالہ بچے اور دریائے راوی سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد

رائیونڈسے3 سالہ بچے اور دریائے راوی سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ملتان روڈ روڈ پر دریائے راوی سے 35سالہ نا معلوم شخص کی لاش برآمد، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادیا۔ بتایاگیا ہے کہ ملتان روڈ دریائے راوی سے پینتیس سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔وجہ قتل کا ابھی معلوم نہیں ہو سکا۔ رائیونڈ کی حدود سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی۔ بتایاگیا ہے کہ رائیونڈگزشتہ روز رائیونڈ روڈ سے تین سالہ بچے کی لاش کو دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی پولیس کے مطابق بچے کی شناخت محمد اویس کے نام سے ہوئی ہے اسے کس وجہ سے قتل کیا گیا ہے تفتیش اور پوسٹمارٹم کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

نعش برآمد

مزید :

علاقائی -