سروس ڈلیوری کی بہتری کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت: آئی جی
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب کی زیرصدارت ایڈیشنل آئی جیز کو ان کے شعبوں بارے دئیے گئے ٹاسک کے حوالے سے سی پی او میں اہم اجلاس آئی جی پنجاب نے شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے ایس پی کمپلینٹ، فرنٹ ڈیسک، 8787 کمپلینٹ سنٹر،خدمت مراکزاور پکار 15سٹاف کو اپنے فرائض مزید تندہی سے سر انجام دینے کی ہدایت کی آئی جی پنجاب نے اجلاس میں ہدایات جاری کیں کہ پولیس کے آپریشنل اور ورکنگ سسٹم کو آئی ٹی کے جدید ماڈیولز پر اپ گریڈیشن کے عمل کو مزید تیز کیاجائے انہوں نے کہا جرائم کی بیخ کنی اور سروس ڈلیوری کومزید بہترکرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا موثرا ستعمال وقت کی اہم ضرورت ہے تھانوں کی ورکنگ کو بہتر سے بہتر کرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ایس او پیز کے مطابق استعمال یقینی بنایا جائے عوامی سہولت کیلئے شروع کردہ آئی ٹی پراجیکٹ سے مطلوبہ نتائج صرف بہتر مانیٹرنگ و انسپکشن سے حاصل کئے جاسکتے ہیں آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جیز کو بڑی ہدایات جاری کردیں انہوں نے کہا کہ دوران محرم مجالس و جلوسوں میں بہترین سکیورٹی اور مانیٹرنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔ پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، قمار بازی و منشیات فروشی کے مقدمات کے اندراج سے چالان کی تکمیل تک ڈیجیٹل مانیٹرنگ یقینی بنائیں بین الصوبائی چیک پوسٹوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی15روزہ رپورٹ سی پی او بھجوائی جائے ریورائن پوسٹوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور کارکردگی جانچنے کیلئے علیحدہ ایپ تیار کی جائے۔ دوران میٹنگ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اورایڈیشنل آئی جی آئی اے بی نے اپنے شعبوں میں آئی ٹی پراجیکٹس کے استعمال کے حوالے سے بریفنگ دی۔