منی لانڈرنگ بینک فراڈ کیس،ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج

منی لانڈرنگ بینک فراڈ کیس،ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج

  

لاہور(نامہ نگار)بینک جرائم کورٹ پنجاب کے جج راجہ پرویز اختر نے منی لانڈرنگ کیس اور بینک فراڈ کیس میں ملوث سابق چیئرمین ٹرسٹ بینک آصف کمال سمیت 5ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں،ضمانتیں خارج ہونے پرملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے بینک جرائم کورٹ پنجاب کی عدالت میں ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں تین ملزمان شہزاد حسن،فرخ زمان اور عزیز قریشی کے خلاف چالان پیش کررکھاہے سید محمود شاہ سپیشل پراسکیوٹر کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزموں نے کرشن نگرداتار دربار بندروڈ حبیب بینک کی برانچوں سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی اسی طرح سابق چیئرمین ٹرسٹ بینک آصف کمال پر 16 ملین روپے کی رقم خورد رد کرنے کا الزام ہے جبکہ رضا شاہ پر نیشنل بینک کی برانچ سے ایک کروڑ 62لاکھ روپے کا فراڈکا الزام ہے عدالت نے وکلا ء کی بحث سننے کے بعد کچھ دیر کیلئے اپنافیصلہ محفوظ کیا جو بعد میں فاضل جج نے سناتے ہوئے تمام ملزموں ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں تاہم ملزمان عدالتی فیصلہ سنتے ہی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -