مختلف وارداتوں میں ملوث دیما گینگکے 2 ارکان گرفتار

مختلف وارداتوں میں ملوث دیما گینگکے 2 ارکان گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف اعجاز رشید کی سربراہی میں AVLS سول لائنز ڈویژن کی کارروائی، گن پوائنٹ پر موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دیما گینگ کے2 ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق سول لائنز ڈویڑن اے وی ایل ایس پولیس نے کارروائی کے دوران گن پوائنٹ پر موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ ندیم عرف دیما اور اس کیساتھی ثقلین عباس کوگرفتار کر کے ملزمان سے تقریباً3لاکھ روپے مالیت کی 6 موٹر سائیکلیں، ماسٹر کیزاور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا دوران تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کی متعدد مزید وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔

مزید :

علاقائی -