کاہنہ کے علاقہ سے گھر سے 2 روز پرانی نعش برآمد

کاہنہ کے علاقہ سے گھر سے 2 روز پرانی نعش برآمد

  

لاہور (کرائم رپورٹر، خبرنگار)کاہنہ کے علاقہ سے گھر سے دو روز پرانی نعش برآمد، پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے گجومتہ میں گھر سے شدید تعفن اٹھنے کی اطلاع اطلاع ملنے پر کاہنہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی دروازہ توڑنے پر گھر سے امانت بھٹی نامی شخص کی 2 دن پرانی نعش برآمد ہوئی جو اس مکان میں کرائے دار تھا اور چونگی امر سدھو فراز ہوٹل پر کام کرتا تھاامانت بھٹی کے بھانجے جاوید اقبال نے پولیس کو بتایا ہے اس کے ماموں کو دل کو دورہ بھی پڑتا تھا تھانہ کاہنہ پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا متوفی قصور کا رہائشی تھا۔

مزید :

علاقائی -