پنجاب بار کونسل آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی نکالے گی

پنجاب بار کونسل آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی نکالے گی

  

لاہور(نامہ نگار) پنجاب بارکونسل کی طرف سے جاری ہونیوالے بیان میں کہاگیاہے کہ یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے آج وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے اس سلسلے میں پنجاب بارکونسل کے وائس چیئرمین محمد اکرم خاکسار،ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین جمیل اصغر بھٹی اور پنجاب بارکونسل کے دیگر ارکان کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ وکلاء آج بار رومز پر سیاہ پرچم لہرائیں گے، بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے جبکہ کشمیریوں کے حق میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی،وکلاء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیریوں پر بھارتی ظلم وستم ناقابل برداشت ہے وکلاء اس سے لاتعلق نہیں رہ سکتے گزشتہ ایک سال سے نہتے مظلوم محبوس کشمیری بچے،بوڑھے اور عورتیں تکلیفیں اور مصیبتیں برداشت کررہے ہیں نہتے کشمیریوں کو آزاد کروایاجائے۔

مزید :

علاقائی -