گلبرگ،پھولوں کے کاروبار سے وابستہ شہری پر فائرنگ کا مقدمہ درج

گلبرگ،پھولوں کے کاروبار سے وابستہ شہری پر فائرنگ کا مقدمہ درج

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پھولوں کے کاروبار سے وابستہ شہری کا کاروبار ہتھیانے کیلئے ملزمان بدمعاشی پر اتر آئے دکاندار کی گاڑی کا تعاقب،فائرنگ اور ہراساں کرنے کے علاوہ قتل کی دھمکیاں،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق برج کالونی کینٹ کے رہائشی محمد عامر کی منی مارکیٹ گلبرگ میں پھولوں کی دکان ہے دکان سے فارغ ہونے پر گھر واپس جاتے ہوئے دو موٹر سائیکل سواروں نے محمد عامر کی کار کا تعاقب کیا اور اسے اسلحہ کے زور پرروک کر ہوائی فائرنگ کی اور قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ملزمان نے دکاندار کو دھمکی دی کہ اگر اس نے مخصوص چھٹیوں کے ایام میں کاروبار کرنے کی کوشش کی توجان سے مار دیا جائیگابلکہ اس کے اہلخانہ بھی محفوظ نہ رہ پائیں گے۔شہری کی اعلیٰ حکام سے تحفظ فراہم کرنے اور ملزمان کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -