عالمی برادری محصور کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائے، شیری رحمن

عالمی برادری محصور کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائے، شیری رحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی نے اقوام متحدہ سے کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کر دیا پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیر گزشتہ ایک سال سے بھارتی فوجی محاصرے میں ہے عالمی برادری، عالمی رہنماؤں کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ محصور کشمیریوں کے انسانی اور سیاسی حقوق کے لئے آواز اٹھائیں پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کے حق خود ارادیت کے ساتھ کھڑا ہے اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرے اقوام متحدہ بھارتی مسلح افواج کے وحشیانہ فوجی قبضے کا خاتمہ کرے اقوام متحدہ کشمیری عوام کی سیاسی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے حق رائے دہی کا انعقاد کرے۔
شیری رحمن

مزید :

علاقائی -