پاکستان کی کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی لازوال ہے،بابر اعوان

پاکستان کی کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی لازوال ہے،بابر اعوان

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹربابراعوان نے کہا ہے کہ (آج) بدھ پانچ اگست ایک عالمی یوم سیاہ ہے،کشمیر کے لوگ غاصبانہ فوجی طاقت سے نجات چاھتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جموں کشمیر میں غاصبانہ قبضے کو پانچ اگست کو ایک سال مکمل ہو جائے گا، ہاؤس آف فیڈریشن(سینیٹ) کا اہم اجلاس ہوگا،اس جلاس میں ایک موشن ہے جو میں پیش کرونگا، سینیٹ کے اجلاس میں کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی لازوال ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان آئی سی جے کے فیصلے پر عمل در آمد کرنے کا ذمہ دار ہے،بھارت اس وقت سر زمین بے آئین ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک ریاست کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری نبھائے گا۔

اظہار یکجہتی

مزید :

علاقائی -