آن لائن امتحانات دینایا نہ دینا طلبا کی صوابدیدپر،جامعہ پنجاب کی عدالت عالیہ میں وضاحت

آن لائن امتحانات دینایا نہ دینا طلبا کی صوابدیدپر،جامعہ پنجاب کی عدالت ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کو پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے آگاہ کیا گیاہے کہ بی اے اوربی ایس سی کے آن لائن امتحانات دینایا نہ دیناطلبا کی صوابدید پر ہے لیکن روایتی طریقہ کار کے تحت امتحان دینے کے خواہش مند طلبا کوکورونا وائرس کے ختم ہونے کاانتظار کرنا ہوگا،پنجاب یونیورسٹی کے اس بیان کے بعد مسٹر جسٹس مزمل اخترشبیر نے پنجاب یونیورسٹی کے بی اے اوربی ایس سی کے امتحانات آن لائن لینے کے خلاف دائر سید شکیل الرحمن کی درخواست غیر ضروری قرار دے کر مسترد کر دی،پنجاب یونیورسٹی کے لیگل ایڈوائزر اویس خالد نے پیش ہوکر عدالت کو بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے آن لائن امتحانات لازمی نہیں،یہ امیدواروں پر منحصر ہے کہ وہ امتحانات میں شرکت کریں یا نہ کریں۔

آن لائن

مزید :

علاقائی -