مسئلہ کشمیر پر یو این او خاموش، پرزور مذمت کرتے ہیں،لاہورہائیکورٹ بار

مسئلہ کشمیر پر یو این او خاموش، پرزور مذمت کرتے ہیں،لاہورہائیکورٹ بار

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری طاہر نصراللہ وڑائچ،نائب صدربیرسٹر چودھری سعید حسین ناگرہ، سیکرٹری بیرسٹر ہارون دوگل اور فنانس سیکرٹری ذیشان غنی سلہریا نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کے لاک ڈاؤن کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے۔ تمام انسانی حقوق کے علمبردار اور یواین اوخاموش ہے، ہم اس بے حسی کی سخت مذمت کرتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ کشمیر ایشوز پر واضح پالیسی بنائے اور ٹھوس اقدامات کرے۔ لاہور ہائیکورٹ بار ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آج5اگست 2020ء کویوم استحصال کے موقع پر پاک کشمیر افیئرز کمیٹی کے ساتھ صبح11:30پر جی پی او چوک میں پرامن احتجاجی مظاہرے کا اعلان بھی کیا۔

مذمت

مزید :

علاقائی -