وکلاء کے پینل کا کشمیری عوام پر جبر اور آئینی ترمیم کیخلاف بھارتی چیف جسٹس کو خط

وکلاء کے پینل کا کشمیری عوام پر جبر اور آئینی ترمیم کیخلاف بھارتی چیف جسٹس ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)کشمیری عوام پر جبر اور آئینی ترمیم کے خلاف بھارتی چیف جسٹس کو خط لکھ دیاگیا،یہ خط جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے لکھا گیاہے،خط میں بھارتی چیف جسٹس پر بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 میں ترمیم پر از خود نوٹس لینے کے لئے زور دیا گیاہے،خط میں مزیدکہاگیاہے کہ بھارتی چیف جسٹس کے پاس آرٹیکل 32 کے تحت از خود نوٹس لینے کا اختیار ہے،بھارتی حکومت نے آئین کے برعکس ترمیم کی، یہ آئینی تقاضوں کی نفی ہے، گورنر کو آئین کے آرٹیکل 370 میں ترمیم کا کوئی اختیار نہیں، بھارتی چیف جسٹس کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری کے بنیادی حقوق کی پامالی نوٹس لیں۔

وکلاء خط

مزید :

علاقائی -