باجوڑ میں ایک شخص کو قتل کردیاگیا

باجوڑ میں ایک شخص کو قتل کردیاگیا

  

باجوڑ(نمائندہ پاکستان) باجوڑ میں ایک شخص کو قتل کردیاگیا، پولیس فورس کی بروقت کاروائی، ایک ملزم گرفتار، واردات میں استعمال ہونیوالی گاڑی برآمد کرلی، مزید تفتیش جاری۔ منگل کے دن نامعلوم افراد نے تحصیل سلارزئی کے علاقہ لر سیدین ناراضہ سرو کلی میں رئیس ولد شیر محمد کو قتل کردیا۔ باجوڑ پولیس کے ڈی ایس پی گلزر خان کے مطابق 18سالہ لڑکے رئیس کے گلے میں پہلے پھندہ ڈالاگیا جبکہ بعد میں سر میں ایک گولی مارکر قتل کیاگیا۔ باجوڑ پولیس نے ڈی ایس پی گلزر خان کے قیادت میں کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ قاتلوں نے جس گاڑی کو استعمال کیا اس گاڑی کو سلارزی غنڈی میں فضل غنی نامی شخص کے گھر سے برآمد کرلیا۔ ڈی ایس پی گلزر خان کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -