خیبر،ٹرانسپورٹ یونین کے صدور کی گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

خیبر،ٹرانسپورٹ یونین کے صدور کی گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

  

خیبر (بیورورپورٹ)ٹرانسپورٹ یونین کے تینوں صدورکی گرفتاری کے خلاف پاک افغان شاہراہ خیبر تکیہ کے مقام پر ہر قسم آمد ورفت کیلئے بند کر دی مظاہرین نے ڈی پی او خیبر کے خلاف شدید نعرہ بازی مظاہرین نے صدور کو فوری طور پر رہائی اور ڈی پی او تبادلے کامطالبہ کیا،تینوں صدور کے خلاف عید سے پہلے ایف آئی آر درج تھی،پولیس ذرائع باڑہ متنی گاڑیوں پارکنگ کا تنازعہ شدت اختیار کر گئی گاڑیوں پارکنگ چلانے والے تینوں صدور کو شاہ کس لیویز سنٹر بلا کر گرفتار کیا گیا ذرائع کے مطابق تینوں صدور کو باڑہ پارکنگ ختم کرنے کیلئے پہلے سے ڈیڈ لائن دی گئی تھی صدور کی گرفتاری کے خلاف ٹرانسپورٹرز اورا نکے رشتہ داروں نے احتجاجا پاک افغان شاہراہ کو مال بردار گاڑیوں سمیت چھوٹے گاڑیوں کیلئے بھی بند کر دیا شاہراہ بندش سے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی مظاہرین نے آج تک ڈیڈلائن دیتے ہوئے شاہراہ کھول دی مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر آج تک صدور کو رہا نہ کیا گیا تو دوبارہ شاہراہ بند کرینگے، مظاہرین نے شاہراہ پر ڈی پی او خیبر کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور صدور کو فوری طورپر رہا کرنے کامطالبہ کیا جبکہ ڈی پی او خیبرمحمد اقبال کو بھی فوری طور پر تبادلے کا بھی مطالبہ کیا پولیس ذرائع نے بتا یا کہ تینوں صدور کے خلاف عید سے پہلے ایف آئی آر درج تھی اس لئے تینوں کو گرفتار کیا گیا آخری اطلاع آنے تک شاہراہ بند تھی اور مظاہرین سے پولیس شاہراہ کھولنے کیلئے مزاکرات جاری تھے اس سلسلے میں ڈی پی او خیبر محمد اقبال نے کہا کہ تینوں پر گاڑیوں سے بھتہ لینے کی شکایات تھی اس لئے گرفتار کیا گیا اب انکے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیگی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -