الپوری،قتل کے ملزمان عدم ثبوت پر بری

الپوری،قتل کے ملزمان عدم ثبوت پر بری

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپوٹر)شانگلہ قتل کے مقدمے میں ایک ملزمہ کو عمر قید کی سزااور دوملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری،ضلع شانگلہ کے عدالت ماڈل کریمنل ٹرائیل کورٹ کے جج حیات گل مہمند نے قتل کے مقدمے میں ایک ملزمہ مسماۃ شاہین زری کو جرم ثابت ہونے پرعمرقید کی سزا سنائی جبکہ دوملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ الوچ میں مقتول شیرخالق کے قتل کا مقدمہ بحوالہ علت نمبر 130مورخہ 10/08/2019زیر دفعات302/34ت پ برخلاف ملزمان درج کیا گیا تھا مقدمہ کی سماعت عدالت نے قلیل مدت میں مکمل کرکے استغاثہ نے ایک ملزمہ شاہین زری کے خلاف جرم ثابت کیا اور عدالت نے ملزمہ کو عمر قید کی سزا سنائی اور دوملزمان سعیداللہ اور سردار اللہ کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا گیا۔اہلیان علاقہ نے عدالت کے اس فیصلہ کو سراہا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -