اپر سوات، عید الاضحی کے دوران مختلف واقعات میں 7افراد جاں بحق، 4زخمی

اپر سوات، عید الاضحی کے دوران مختلف واقعات میں 7افراد جاں بحق، 4زخمی

  

مٹہ(نمائندہ پاکستان) اپرسوات کے مختلف واقعات میں چار یچوں سمیت 7 افراد جاں بحق چار زخمی، تفصیلات کے مطابق اپرسوات کے مختلف واقعات میں چار بچوں سمیت سات کے افراد جاں بحق ہوئے جس میں 4بچے دریاے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہوے جس میں 14سالہ ناصر 11 سالہ یاسر ولد فضل غفار عر ف کاکی سکنہ برہ باماخیلہ بوڈیگرام کے مقام پر شیول کے کھودئے کے وجہ سے گہرا کڈا بنا ہوا تھا جس میں دو بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوئے جبکہ خالہ کا بیٹا کو زندہ نکال دیا گیا واقعے کے بعد اہل علاقے نے ڈپٹی کمشنر سوات سے کام بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔اس طرح، بحرین، شور میں بھی مزید دو بچے پانی میں ڈوب کر چل بسے۔ عید کے تیسرے دن اپرسوات بہرین، باغ ڈھیری میں تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکلیوں کے حادثات پیش ائے جس میں تین افراد جان بحق ہوئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوکر مقامی ہستالوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں کو منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -