ریجنل ٹیکس آفس کے مختلف افسروں کی تقرری وتبادلے

ریجنل ٹیکس آفس کے مختلف افسروں کی تقرری وتبادلے

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)چیف کمشنر ایف بی آر پشاور سردار علی خواجہ نے ریجنل ٹیکس آفس کے مختلف آفسران کی تقرریوں اور تبادلوں کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔اس میں گریڈ19 کے چار آفسران، گریڈ 18 کے چھ، گریڈ 17 کے دو اور گریڈ 16 کے آٹھ آفسران شامل ہیں۔ آرڈر نمبر 1321، مورخہ 04-08-2020کے تحت سینئر منیجمنٹ کورس سے واپسی پرایڈیشنل کمشنر شوکت حیات کو رینج 01-پشاور زون، ایڈیشنل کمشنر اشفاق مسعود کو ڈی آی خان زون سے ڈیپارٹمنٹل ریپریزنٹیٹیو(ڈی آر)، ایڈیشنل کمشنر فوزیہ اقبال کو ڈی آر سے ٹیکس فیسیلیٹیشن ڈویژن (ٹی ایف ڈی)، ایڈیشنل کمشنر سلطان محمد نواز ناصرکو ایف بی آر ہیڈکوارٹر سے تبدیلی پر ایڈیشنل کمشنر رینج 01 ڈی آئی خان زون اور پروموشن پر ایڈیشنل کمشنر مسمات صفیہ نصیر کو ایڈیشنل کمشنر رینج 2 پشاور زون تعینات کردیا گیاہے۔آرڈر کے مطابق ڈپٹی کمشنر محسن احسان کوریجنل ٹیکس آفس ہیڈکوارٹر سے انفورسمنٹ یونٹ15، کارپوریٹ زون، ڈپٹی کمشنر جاوید عالم کو ودہولڈنگ یونٹ 51سے آڈٹ یونٹ 1، کارپوریٹ زون،ڈپٹی کمشنر ارسلان علی کو کارپوریٹ زون سے ودہوڈنگ زون، ڈپٹی کمشنر محمد نعیم اورکزئی کار پوریٹ زون سے ودہوڈنگ زون تبدیل کر دیاگیا ہے۔ڈپٹی کمشنر عبدالبصیر خان خٹک کی خدمات کمشنر کارپوریٹ زون کو سپرد کردی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر یاور حیات پشاور زون سے چارسدہ(مردان زون)جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرآڈٹ سعید اللہ بھٹی کو کارپوریٹ زون کے آڈٹ یونٹ 7سے آڈٹ یونٹ 6 میں بھیج دیا گیا ہے۔ان لینڈ ریوینیو آفسر جاوید اقبال کو ڈی آئی خان زون سے تبدیل کر کے انچارج پیک سل مقرر کر دیا گیا۔ ان لینڈ ریوینیو آفسرمحمد ظاہر جان کو پیک سل سے تبدیل کر کے انفارمیشن پراسیسنگ زون بھیج دیا گیا۔سینئرآڈیٹر عطا اللہ خٹک کو ڈی آئی خان زون سے تبدیل کر کے ان کی خدمات ایڈیشنل کمشنر ہیڈ کوارٹر کی سپرد کر دی گئی ہیں۔ ان لینڈ ریوینیو آفسر الطاف حسین کو انفارمیشن پراسیسنگ زون سے ودہولڈنگ زون، ایف بی آر ہیڈ کوارٹر سے تبدیلی پر ان لینڈ ریوینیو آفسر تنویر محمد کو انچارج انٹرنل آڈٹ سل، ان لینڈ ریوینیو آفسر عابد حسین کو مردان زون سے ڈی آئی خان زون، سینئر آڈیٹر تاج ولی کو کارپوریٹ زون کے انفورسمنٹ یونٹ 15 سے انفورسمنٹ یونٹ 16کو تبدیل کردیاگیا ہے جبکہ ان لینڈ ریوینیو آفسر محمدخالد خان کو انچارج انٹرنل آڈٹ سل سے تبدیل کر کے کمشنرٹی ایف ڈی کا معاون خصوصی مقرر کردیاگیا۔ چیف کمشنر سردار علی خواجہ نے تبدیل ہونے والے آفسران کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنے نئے فرائض پوری ایمانداری، جانفشانی، دل جمعی اور ٹیم ورک کے جذبے سے انجام دے اور وطن عزیز کی معاشی استحکام کے لیے بھر پور کردار ادا کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -