پارا چنار،جائیداد تنازعہ پر جھڑپ 9 افراد زخمی

پارا چنار،جائیداد تنازعہ پر جھڑپ 9 افراد زخمی

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)پاراچنار کے نواحی علاقے بٹی چڑھائی میں جائیداد کی تقسیم کے تنازعے پر جھڑپ میں نو افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو پاراچنار ہسپتال منتقل کردی گیا پولیس ذرائع کے مطابق پاراچنار کے نواحی علاقے بٹی چڑھائی میں مالی کلے سے تعلق رکھنے والے دو گروہوں کے لوگ آپس میں جائیداد تقسیم کررہے تھے کہ اس دوران فریقین کے مابین تلخ کلامی ہوئی جس پر فریقین نے ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کردی اور ڈنڈوں اور چاقووں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -