منہاج یونیورسٹی میں طلبہ کی سہولت کیلئے میزان بنک کی برانچ کھولنے کا کام مکمل

منہاج یونیورسٹی میں طلبہ کی سہولت کیلئے میزان بنک کی برانچ کھولنے کا کام ...

  

لاہور (پ ر)منہاج یونیورسٹی لاہور میں طلبہ کی سہولت کے پیش نظر اے ٹی ایم مشین کی فراہمی کے بعد میزان بنک کی برانچ کھولنے کا ابتدائی کام مکمل ہوگیا،آغاز جلد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق منہاج یونیورسٹی لاہورنے طلبہ کی سہولت کے لئے میزان بنک کے تعاون سے یونیورسٹی میں اے ٹی ایم مشین کی فراہمی کے بعد اب میزان بنک کی برانچ کھولنے کے حوالے سے ابتدائی کام مکمل کرلیا ہے اور جلد ہی منہاج یونیورسٹی میں میزان بنک کی برانچ اپنا کام شروع کر دے گی جس سے طلبہ اور دیگر سٹاف استفادہ کریں گے۔اس حوالے سے ریجنل جنرل منیجر میزان بنک لاہور (ویسٹ)کامران محمود بٹ اوربرانچ منیجر شالیمار لنک روڈ خالد جاوید مغل نے منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر فنانس منہاج یونیورسٹی عبدالرحمن، منیجر اکاونٹس علی محی الدین،ڈائریکٹر ایڈمن،میجر (ر)سلمان جہانگیر اور پرچیز آفیسرشہروز خان نے میزان بنک کے وفد کا استقبال کیا۔وفد نے وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہورڈاکٹرساجد محمود شہزاد سے وی سی آفس میں ملاقات کی۔ وائس چانسلر نے میزان بنک کے وفد کی منہاج یونیورسٹی آمد پر خوش آمدید کہا۔وی سی آفس میں منعقدہ اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس عبدالرحمان نے وفد کو اے ٹی ایم مشین کے قیام اور (فنجا)آن لائن بزنس موبائل بینکنگ فیس سلوشن کے اشتراک کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔اس موقع پر وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے میزان بنک کی جانب سے منہاج یونیورسٹی میں طلبہ اور دیگر سٹاف کی سہولت کے لئے اے ٹی ایم مشین اور اب یونیورسٹی میں میزان بینک کی برانچ کھولنے کے فیصلے پر میزان بنک انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اورمنہاج یونیورسٹی کے ساتھ میزان بینک کے شاندار تعاون کے لئے وفد کو خراج تحسین پیش کیا۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویڑن کے مطابق منہاج یونیورسٹی عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔طلبہ کو جدید سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے دوران منہاج یونیورسٹی نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں اور آن لائن تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کامیابی کے ساتھ آن لائن امتحانات کا انعقاد کیاجو کہ دوسرے تعلیمی اداروں کے لئے ایک مثال ہے۔ریجنل جنرل منیجر میزان بنک لاہور (ویسٹ)کامران محمود بٹ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوبصورت انفراسٹرکچر اور شاندار سیٹ اپ رکھنے والے تعلیمی ادارے منہاج یونیورسٹی کے ساتھ ورکنگ ریلیشین شپ کا قیام میزان بنک کے لئے قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کی فلاح و بہبود اور ان کی ضروریات کو پورا کرنامیزان بینک کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -