چارسدہ،بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی کیخلاف مظاہرہ

چارسدہ،بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیو رو رپورٹ) بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اور ٹی ایم اے کی ناقص کارکر دگی کے خلاف چارسدہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا۔ مظاہرین کا منتخب ارکان اسمبلی کیخلاف شدید نعرہ بازی۔ ٹی ایم اے چارسدہ نے وزیر بلد یات کو ماموں بنا کر سب اچھا کی رپورٹ دے دی۔ الائشوں کی وجہ سے تغفن، بد بو اور موزی امراض پھیل رہے ہیں۔ مقررین۔ تفصیلا ت کے مطابق بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اور ٹی ایم اے چارسدہ کی ناقص کار کر دگی کے خلاف اے این پی چارسدہ ٹاؤن کے زیر اہتمام فاروق اعظم چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کا نظام درہم بر ہم کر دیا۔ مشتغل مظاہرین نے ایم این اے فضل محمد، صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان، ایم پی اے فضل شکور خان اور ٹی ایم اے چارسدہ کے خلاف شدید ہ نعرہ بازی کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے اے این پی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری قاسم علی خان، ایم سی تھری کے صدر شیراز خان اور وحید درانی سمیت دیگر نے خطاب کر تے ہوئے واپڈا اور ٹی ایم اے چارسدہ کے دل کا بھڑا س نکال دیا۔ مقررین نے کہا کہ عید ایک روز پہلے حکومت نے لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا مگر عید کے تینوں روز بد ترین ناقابل بر داشت لو ڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے عوام نے قربانی کا سارا گوشت تلف کر دیا۔ مقررین نے کہا کہ ایم این اے فضل محمد خان اور وزیر قانون سلطان محمد خان کے گھروں اور حجروں کو واپڈا حکام نے سپیشل بجلی ٹرانسمیشن لائن مہیا کیا ہے جس کی وجہ سے وہ لوڈ شیڈنگ سے بے خبر ہیں۔ مقررین نے کہا کہ عید گزرنے کے باوجود ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے مساجد میں پانی ناپید ہے جبکہ گھروں میں مریضوں، خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقررین نے ٹی ایم اے چارسدہ کی کا ر کر دگی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ عید کے چوتھے روز بھی مختلف علاقوں میں جانوروں کی آلائشیں پڑی ہے جس کی وجہ سے شدید بد بو اور تغفن اٹھ رہا ہے جو موزی امراض پھیلنے کا سسب بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر بلدیات کامران بنگش نے عید کے پہلے روز چارسدہ کا دورہ کیا مگر چارسدہ میں ٹی ایم اے اہلکاروں نے صوبائی وزیر کو ماموں بنا کر سب اچھا کی رپورٹ دی۔ مقررین نے کہا کہ وزیر موصوف آج بھی چارسدہ کا دورہ کریں تو عوام ٹی ایم اے کی اصل کار کر دگی ان کو دکھائے گی۔ شہری علاقوں ایم سی ون، ایم سی ٹو، ایم سی تھری اور ایم سی فور میں جگہ جگہ غلاظتوں اور الائیشوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ فاروق اعظم چوک سے لیکر گلی ترکانان تک بارش کا پانی دریا کا منظر پیش کر رہا ہے۔