سٹیفا نہر میں نہانے کے دوران اور مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق، 2زخمی

سٹیفا نہر میں نہانے کے دوران اور مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق، 2زخمی

  

صوابی(بیورورپورٹ) ٹریفک حادثات اور سٹیفا نہر میں نہانے کے دوران دو افراد جاں بحق جب کہ دو زخمی ہو گئے۔ بونیر صوابی روڈ پر موٹر کار کی ٹکر سے مقامی ہوٹل میں کام کرنے والا جبران سکنہ مانیری بالا گاڑ جاں بحق ہو گیا۔سلیم خان کے مقام پر سٹیفا نہر میں نہانے کے دوران تمہید خان سکنہ شیدو ضلع نوشہرہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ مردان صوابی روڈ پر مال لارہ سٹاف کے قریب موٹر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں الطاف حسین اور محمد عاطف زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد دے کر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -