موٹروے پولیس نے یوم شہدا پولیس عقیدت و احترام سے منایا

موٹروے پولیس نے یوم شہدا پولیس عقیدت و احترام سے منایا

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)موٹروے پولیس نے بھی یوم شہدا پولیس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا۔ ڈی آئی جی ساتھ زون ملک مطلوب احمد شہید سب انسپکٹر وسیم انور کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید کی فیملی کو سلام پیش کیا، گلدستہ اور تحائف پیش کئے۔انہوں نے کہا ہمارے شہید ہمارا اثاثہ ہیں وہ ایسی مشعل راہ ہیں جس کی مدد سے ہم ہر اندھیرے سے باآسانی نکل سکتے ہیں۔ان کے خون کی خوشبو ہمارے جذبات کو نیا عزم،ولولہ اور قوت بخشتی رہتی ہے۔موٹر وے پولیس کی جانب سے ضلع گھوٹکی میں اوباوڑو کے مقام پر ڈی ایس پی افتخار احمد،شہید انسپکٹر محمد اقبال سموں کے گھر گئے جہاں انہوں نے گلدستہ اور تحائف پیش کئے۔ جبکہ ضلع لاڑکانہ میں ڈی ایس پی اسداللہ ابڑو اور سکرنڈ سے آ ہے ہوئے ڈی ایس پی خاور معین نے اپنے شہید، سب انسپکٹر نصرت حسین تنیو کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -