شور کوٹ:مال گاڑی کی ایک ویگن ٹریک سے اتر گئی

شور کوٹ:مال گاڑی کی ایک ویگن ٹریک سے اتر گئی

  

   ملتان(نمائندہ خصوصی)مال بردارٹرین کی ایک ویگن شورکوٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک سے اترگئی.ریلوے ٹریک بلاک ہوجانے کی وجہ سے شاہ حسین اورشالیمار(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

ایکسپریس کوتاخیر کا سامنا کرناپڑا.حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ شعیب عادل,ڈویڑنل ایگزیکٹو انجینئر عابدرزاق,ڈویڑنل مکینیکل انجنیئر راناعرفان سمیت دیگرافسران موقع پر پہنچ گئے ریلیف آپریشن کی نگرانی کی.بتایاجاتاہے کہ پیرکیروزشام سات بجے کہ قریب کراچی سے ستار شاہ جانے والی مال بردار ٹرین جب شورکوٹ کے قریب پہنچی تو اس کی انجن کے بعد والی ویگن کے چار ویل ریلوے ٹریک سے اتر گئیجس سے ریلوے ٹریک مکمل طورپر بلاک ہوگیا.واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ شعیب عادل,ڈویڑنل ایگزیکٹو انجینئر انجینئر عابدرزاق,ڈویڑنل مکینیکل انجنیئر راناعمران,و دیگر افسران کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اورٹریک بحالی کا کام شروع کروا دیا.بتایاجاتاہے کہ پیراورمنگل کی درمیانی شب 1بجکر 30منٹ پرریلوے ٹریک بحال ہوا ٹریک بلاک ہونے کی وجہ سے لاہور سیکراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس ایکسپریس شورکوٹ اسٹیشن پر 1گھنٹہ30منٹ جبکہ کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو2گھنٹے درکھانہ اسٹیشن پرتاخیرکاسامنا کرنا پڑا.بتایاجاتاہے کہ مال گاڑی انجن کاڈرائیوراوورسپیڈہوگیاتھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا.تاہم شعبہ مکینکل کاکہنا ہے کہ ٹریک خرابی حادثہ کی وجہ بنی ہے.ڈی ایس ریلوے نے حادثہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے

اتر گئی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -