خاتون سمیت9افراد قتل، ایک خودکشی، پولیس کارروائی شروع
مظفر گڑھ،چوک پرمٹ،جتوئی، راجن پور، سرائے سدھو، بٹہ کوٹ، اڈا کوٹ بہادر،چوک سرور شہید،لودھراں (نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ خصوصی، نمائندگان پاکستان)مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے تھانہ جتوئی کے علاقہ جھگی والا میں داماد نے گھریلو ناچاقیوں کی وجہ (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
سے بیوی اور ساس پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے بعد داماد نے اپنے آپ کو بھی گولی مار لی اور خود بھی جاں بحق ہو گیا اور فائرنگ سے ساس موقع پر جاں بحق جبکہ بیوی شدید زخمی۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے تھانہ جتوئی کے علاقے جھگی والا میں سیف اللہ نامی شخص نے گھریلو ناچاقیوں اور تنازعات کی وجہ سے ساس مہران مائی بیوی بشریٰ پر فائرنگ کر دی، جس سے اسکی ساس مہراں مائی موقع پر جانبحق جبکہ بیوی بشریٰ شدید زخمی ہو گئی۔سیف اللہ نے ساس اور بیوی پر فائرنگ کرنے کے کچھ دیر بعد خود کو بھی گولی ماردی،خود کو گولی مارنے سے ساس اور بیوی پر فائرنگ کرنے والا سیف اللہ بھی موقع پر ہلاک ہوگیا۔ زخمی بشریٰ اور جانبحق سیف اللہ اور مہراں مائی کی لاشوں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جتوئی منتقل کر دیا ہے. بشریٰ بی بی کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسے ڈاکٹرز کی جانب سے نشترہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے پولیس۔ پولیس تھانہ جتوئی نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔تحصیل روجہان اور محمدپوردیوان میں رشتہ اورزمین کے تنازعات پر متعدد برادریوں میں مسلح تصادم،2 سگے بھائی ہلاک،2 افرادزخمی، ایک کی حالت تشویشناک، شیخ زائد ہسپتال ضلع رحیم یار خان منتقل کردیا گیا واقعات کی اطلاع پر ایس ڈی پی اوز تحصیل روجہان ثناء اللہ خان مستوئی، ایس ڈی پی اوتحصیل جا م پور چوہدری فیاض الحق جائے وقوعہ پر پہنچ گئے پولیس کاروائی کا آغاز کردیا گیا لڑائی کا پہلا واقعہ تحصیل روجہان کے گڑھ میں پیش آیا جہاں رشتہ کے تنازعہ پر جھلن برادری میں آپس میں تصادم ہوا فائر نگ کے نتیجہ میں دوافراد زخمی ہوئے ایک کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب اُسے شیخ زائد ہسپتال ضلع رحیم یار خان منتقل کردیا گیا دوسرا واقعہ محمد پوردیوان تحصیل جام پور میں پیش آیا جہاں سید،گوپانگ اور شیخ برادری میں مسلح تصاد م کاواقعہ رونماء ہوا پانچ مسلح افراد نے ناصر اور یوسف پسران ارشاد کوتشدد کانشانہ بنایا ملزمان نے طیش میں آکر فائرنگ کی جس سے ناصر شدیدزخمی ہوکر راستہ میں ہی دم توڑ گیا جبکہ اُس کا بھائی یوسف زخمی ہوگیا زخمی یوسف بھی ڈی جی خان ہسپتال میں دم توڑ گیا پولیس نے کاروائی کا آغاز کردیا۔ راجن پور،تھانہ صدر کی حدود میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلہ محمدپورگم والا کے قریب نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد، نوجوان کو پشت پر گولی مار کرقتل کیا گیا نامعلوم مقتول کی تاحال شناخت نہ ہوسکی، تھانہ صدر پولیس نے وارثان کی تلاش کیلئے اشتہار بھی جاری کردیا لاش ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال راجن پور منتقل کردی ایس ایچ او تھانہ صدر راناطاہر کے مطا بق پو لیس کو اطلاع ملی کہ پہاڑی دامن میں محمد پورگم والا کے قریب ایک نوجوان کی لاش پڑی ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کوقبضہ میں لے کراُسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے پولیس کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے اُس کے وارثان کی تلاش شروع کردی ہے۔ تھانہ سرائے سدھو کی حدود اڈا چوپرہٹہ ظفر روڈ پر بٹھہ پٹھان کے رہائشی 55 سالہ شخص محمد نواز کو سوتے میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ایک دوسری واردات میں تھانہ حویلی کورنگا کی حدود جڑالہ میں فصلوں کو پانی لگانے کے تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں محمد رمضان اور راشد نے سوٹوں کے وار کر کے اپنے 25 سالہ کزن محمد کاشف آرائیں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی کبیروالا نوشیرواں چانڈیو پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا روانہ کردیا جبکہ تھانہ حویلی کورنگا اور تھانہ سرائے سدھو میں مقدمات درج کر لیے سسرالیوں سے جھگڑے کے دوران, ڈنڈا سر میں لگنے سے نوجوان جاں بحق, چوک سرور شہید کے نواحی چک نمبر 514ٹی ڈی اے کے رہائشی عمیر لاشاری کا اپنے سسرال والوں کے ساتھ معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا. سسر اور سالے نے ڈنڈے سے عمیر پر حملہ کردیا. ڈنڈاسر میں لگنے سے نوجوان عمیر کی موقع پرہی موت واقع ہوگئی. پولیس تھانہ سرور شہید نے نعش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی۔پولیس ذرائع کے مطابق لودھراں کے نواحی علاقہ مراد پور میں 18 سالہ شہزاد اور 16 سالہ رابعہ کی لاشیں گذ شتہ شام مراد پور کے کھیتوں سے ملیں رابعہ کے ورثا کے مطابق شہزاد نے رابعہ کو گولی مار کر خودکشی کی جبکہ شہزاد کے ورثا نے الزام لگایا کہ رابعہ کے ورثاء نے اپنی بیٹی کو قتل کرکے شہزاد کو قتل کردیا ہے پولیس نے دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کردی ہیں پو لیس تھا نہ قر یشی والا مصروف تفتیش ہے اور پو لیس کے مطابق واردات کے دو پہلو سامنے آئے ہیں دونوں پر تفتیش کررہے ہیں سو فیصد میرٹ پر کاروائی کی جائے گی۔
قتل