پولیس شہدا ء کو جرات و بہادری پر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں‘ شہبازشریف

پولیس شہدا ء کو جرات و بہادری پر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں‘ شہبازشریف

  

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیس کے افسر اور جوان ہمارے گمنام ہیرو ہیں جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دفاع کی صف اول کے طور پر عظیم قربانیاں دی ہیں۔ اپنی ٹوئٹ میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہاکہ شہدا ء کو ان کی جرات و بہادری پر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، قوم ان کی قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔

شہبازشریف

مزید :

صفحہ اول -