کمپنیز ایکٹ میں ترامیم،اصل مالک ظاہر، شیئر ہولڈر کی تفصیلات دینا ہونگی 

کمپنیز ایکٹ میں ترامیم،اصل مالک ظاہر، شیئر ہولڈر کی تفصیلات دینا ہونگی 

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی جانب سے گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے مسلسل اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے قانون سازی میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے کمپنیز ایکٹ 2017ء میں ترامیم کا بل پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔بے نامی دار کمپنیوں کے مکمل خاتمے کے لیے کمپنیز ایکٹ 2017ء میں سیکشن 123 شامل کی جا چکی ہے جس کے تحت ناصرف کمپنی کے اصل مالک ظاہر کرنا ہونگے بلکہ ذیلی کمپنیوں کے حقیقی مالک بھی بتانے پڑیں گے۔سیکشن 60 کے ساتھ 60 اے بھی شامل کی جا رہی ہے جس سے کمپنیوں سے فائدہ اٹھانے والے بڑے شیئر ہولڈر کی تفصیلات دینا ہوں گی۔ سیکشن 60 اے کے تحت بیریئر شیئرز ہولڈ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔سیکشن 60 اے کے تحت کالعدم تنظیموں کو کمپنیوں کے شیئرز نہیں مل سکیں گے اور شیئرز کی لین دین میں مشکوک ترسیلات کا بھی مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔

 ترامیم

مزید :

صفحہ اول -