حکمران دھمکیاں مت دیں، سندھ میں گورنر راج لگا کر دکھائیں، چانڈیو

حکمران دھمکیاں مت دیں، سندھ میں گورنر راج لگا کر دکھائیں، چانڈیو

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ حکمران دھمکیاں مت دیں اگر ان میں ہمت ہے تو یہ سندھ میں گورنر راج لگا کر دکھائیں ہمیں عوام نے اپنے ووٹوں کی طاقت سے منتخب کیا ہے ان کی طرح سے ہمیں کسی نے سلیکٹ نہیں کیا ہے پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی طاقت سے حکومت میں آئی ہے۔ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور احمد‘ سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب اور مولا بخش چانڈیو نے پاکستان سے اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ یہ روز روز ہمیں دھمکیاں دینے کی بجائے سندھ میں گورنر راج لگا کر دکھائیں یہ اپنی غلطیوں کو چھپانے کے لئے چوبیس چوبیس گھنٹے سندھ حکومت پر شب خون مارنے کی تیاریوں میں رہتے ہیں جتنی توجہ ان کی سندھ حکومت کو گرانے یا پھر گورنر راج لگانے کی طرف ہے اتنی ہی توجہ اگر یہ اپنی وفاقی حکومت کی کارکردگی بہتر کرنے کی طرف دیتے تو شائد آج ان کی کوئی نیک نامی ہوتی  پی ٹی آئی  اپنی حکومت کی خیر منائے اور سندھ حکومت کے معاملات میں ٹانگ اڑانا چھوڑ دے پی ٹی آئی کراچی کے ایم این اے جو وہاں کے ندی نالوں میں سیمنٹ کے بورے کبھی کچرے کے ڈھیر نالوں میں پھینک کر عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے۔ 

پی پی ردعمل 

مزید :

صفحہ آخر -