وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کا یوم استحصال کے موقع پر پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کا یوم استحصال کے موقع پر پیغام

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ بھارت کے زیرتسلط غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاک ڈاؤن کو ایک سال مکمل ہوگیا مگر کشمیریوں کے دکھ کم نہ ہوئے۔دنیا کورونا کے باعث چند ماہ لاک ڈاؤن برداشت نہ کر سکی، آفرین ہے کشمیری سال بھر سے صبر کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔بھارت کے ظلم و ستم کی وجہ سے کشمیری لاک ڈاؤن کی زندگی گزار رہے ہیں۔ کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر بے حسی عالمی برادری کے خلاف چارج شیٹ ہے۔مشکل ترین حالات میں بھی کشمیریوں کا عزم اور حوصلہ برقرار ہے۔دنیا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو چکی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یوم استحصال کے موقع پراپنے پیغام میں کہاکہ کشمیری حق خودارادیت کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ 

 یوم استحصال

مزید :

صفحہ آخر -