وباء کے دوران الخدمت کے رضاکاروں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں: سراج الحق

وباء کے دوران الخدمت کے رضاکاروں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں: سراج الحق

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ)جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ کورونا و با ء کے دوران الخدمت کے رضا کاروں نے جو کردار اداکیا ہے وہ لایق تحسین ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی تحصیل لعل قلعہ کے زیر تعمیر ہیڈ کواٹر میں تعمیراتی کام کا جایزہ لینے کے موقع پر کارکنوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا،اس موقع پر تحصیل امیر سید مشرف شاہ جان نے انہیں زیر تعمیر مرکز کے مختلف حصوں کادورہ کروایا اور تحصیل جماعت کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر مرکزی امیر نے اطمینان اور خوشی کا اظہارکیا،سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ آفات اللہ تعالی کی جانب سے آزمایش ہو تے ہو ئے بروقت رجوع الی اللہ سے ان آفات کا خاتمہ ممکن ہے،الخدمت فاونڈیشن کے رضاء کاروں نے کوروناوائرس کے دوران ایک ارب روپے سے زاید مالیت کاامدادی سامان مستحق غریب خاندانوں میں تقسیم کیا جو کہ لایق تحسین ہے،انہوں نے کہا کہ لوگوں کی امداد کا سلسلہ مستقل میں بھی جاری رہیگا 

مزید :

صفحہ اول -