عیدا لاضحی پر ملازمین کی خدمات کو یاد رکھاجائے گا: کامران خان بنگش

عیدا لاضحی پر ملازمین کی خدمات کو یاد رکھاجائے گا: کامران خان بنگش

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو صفائی کے حوالے سے خدمات کی بہترین فراہمی یقینی بنانے پر محکمہ بلدیات کے تمام ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں انتظامیہ، لوکل گورنمنٹ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی جانب سے بروقت اقدامات کیے گئے تھے صفائی کی مد میں کوئی کسر باقی نہیں رہنے دیں گے تاکہ عوام کو بروقت اور برمحل خدمات کی فراہمی ممکن ہو۔معاون خصوصی نے کہا کہ بنیادی فوکس آلائشیں اکٹھی کرنا، مناسب مقامات پر سٹور کرنا، ڈمپنگ سائٹس تک لے جا کر تلف کرنا ہے۔ جس سے عیدالاضحی کے تینوں دن کی صفائی مہم کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ متعلقہ حکام عوام سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں جس کا بنیادی مقصد صفائی کیمپین کو بغیر کسی شکایت کے کامیابی سے ہمکنار کرنا ہے۔عوام کو تحصیل میونسپل انتظامیہ کی جانب سے خصوصی بیگز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے معاون وزیراعلٰی کامران بنگش نے کہا کہ آلائشوں کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کے لیے خصوصی بیگز بھی حکومت کی جانب سے تقسیم کیے گئے ہیں۔ تاکہ ماحول دوست حالات میں صفائی سے متعلق کاروائیاں مکمل ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ قربان گاہوں، سٹوریج اور ڈمپنگ سائٹس، شاہراہوں اور خالی پلاٹوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے چونے کا استعمال بھی جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آلائشوں کو تلف کرکے مختلف مقامات پر ڈیس اینفیکٹنٹ سپرے بھی کی جا رہی ہے۔صوبے میں گندگی کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگانے سے متعلق بات کرتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ گندگی کے ڈھیروں کو صاف کرکے دھُلائی کی جارہی ہے جبکہ بڑے شہروں میں بدبو ختم کرنے کیلئے عرق گلاب بھی سپرے کیا جارہا ہے۔معاون برائے اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے کہا کہ پورے صوبے میں صفائی اور آلائشیں اُٹھانے کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر پروگریس رپورٹ مانیٹر کرتا ہوں۔

مزید :

صفحہ اول -