5 اگست کے بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اسد مجید

5 اگست کے بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اسد مجید
5 اگست کے بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اسد مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہاہے کہ 5 اگست کے بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے کشمیر امریکن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیرا ہتمام ”یوم استحصال کشمیر “کے حوالے سے واشنگٹن میں ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے 5 اگست سے منسلک اقدامات کشمیریوں کو انکے بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی کوشش ہے۔ سیکڑوں شہادتیں، ہزاروں گرفتاریاں اور میڈیا پر مسلسل کریک ڈاو¿ن بھی کشمیری مزاحمت کو کم نہیں کر پائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو رام مندر کا افتتاح بھارتی فاش ازم آر ایس ایس کا ایجنڈا ہے اور دنیا کی توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے۔
برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ بھارت نے انتہا پسندی اور ہندتوا آئیڈیالوجی کا جو راستہ اختیار کیا ہے وہ خود بھارت کیلئے خطرناک ہے اور اس میں بسنے والے اقلیتوں کو شکار بنا رہا ہے۔