میں ان کشمیریوں کی آواز بنا رہوں گا جن کی آواز بھارت نے بند کرنے کی کوشش کی،وزیراعظم عمران خان 

میں ان کشمیریوں کی آواز بنا رہوں گا جن کی آواز بھارت نے بند کرنے کی کوشش ...
میں ان کشمیریوں کی آواز بنا رہوں گا جن کی آواز بھارت نے بند کرنے کی کوشش کی،وزیراعظم عمران خان 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ گزشتہ سال 5 اگست کے بعد سے کشمیری وحشیانہ فاشسٹ فوجی محاصرے میں ہیں،میں ان کشمیریوں کی آواز بنا رہوں گا جن کی آواز بھارت نے بند کرنے کی کوشش کی۔

وزیراعظم عمران خان نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ میں آج کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے آزادکشمیراسمبلی سے خطاب کروں گا،آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب میں یوم استحصال پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کروں گا،گزشتہ سال 5 اگست کے بعد سے کشمیری وحشیانہ فاشسٹ فوجی محاصرے میں ہیں،پانچ اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔

وزیراعظم پاکستا ن نے کہاکہ میں تمام کشمیریوں کا سفیر بنا رہوں گا،بھارت نے غیرقانونی قبضے سے کشمیریوں کی آوازیں دبانے کی کوشش کی، وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کئی سال بعد میری حکومت نے مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ میں موثراندازمیں اٹھایا،ہم نے مودی سرکار کی ہندوتوا فاشسٹ بالادستی کو بے نقاب کیا،ہم نے پاکستان کے نئے سیاسی نقشے میں کشمیریوں کی امنگوں کا خیال رکھا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ نئے سیاسی نقشے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں سے متعلق اپنے عزم پرقائم ہیں،میں ان کشمیریوں کی آواز بنا رہوں گا جن کی آواز بھارت نے بند کرنے کی کوشش کی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -