بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے،شاہ محمود قریشی کا سیکیورٹی کونسل کو خط
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکیورٹی کونسل کو خط لکھ کر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کا سال مکمل ہونے پر سیکیورٹی کونسل کو خط لکھ کر بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے،بھارت نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ تیز کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ خط میں کہا گیا ہے کہ بھارتی اقدامات سے علاقائی وعالمی امن کو خطرات لاحق ہیں، مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ،انٹرنیٹ وکمیونیکیشن بلیک آؤٹ جاری ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کشمیری رہنماؤں کو قیداور نوجوانوں کو جبری حراست میں لیا جاتا ہے،بھارت تشدد، ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے،بھارت کی جانب سے کشمیریوں سے جبروبربریت روا رکھی جاتی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کی 2 سرکاری دستاویزات بھی سرکولیٹ کی ہیں،ایک جموں وکشمیر تنازعہ کے قانونی پہلوو¿ں پر ہے جبکہ دوسری مقبوضہ کشمیر میں حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ہے۔
عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کشمیری عوام کے خلاف جرم کی دستاویز ہے۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل خطے کی سلامتی کو بھارت سے درپیش خطرات کا نوٹس لے۔