بھارت کے 5 اگست کے غیرقانونی سیاہ اقدام اور تاریخ کے بدترین کرفیو کو ایک سال ہوگیا،شبلی فراز

بھارت کے 5 اگست کے غیرقانونی سیاہ اقدام اور تاریخ کے بدترین کرفیو کو ایک سال ...
بھارت کے 5 اگست کے غیرقانونی سیاہ اقدام اور تاریخ کے بدترین کرفیو کو ایک سال ہوگیا،شبلی فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹرشبلی فراز نے کہاہے کہ 5اگست 2019 کو بھارت نے کشمیریوں کی شناخت چھیننے کی کوشش کی۔اس غیر قانونی سیاہ اقدام اورتاریخ کے بدترین کرفیو کوایک سال ہوگیا۔


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر شبلی فراز نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ محصور مظلوم کشمیری بھارتی ریاستی بربریت کی زندہ مثال ہیں جہاں ہر کشمیری بدترین تشدد اور بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہے۔