اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کرے،صدر عارف علوی 

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کرے،صدر عارف علوی 
اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کرے،صدر عارف علوی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر پر ہم سب متحد ہیں،عالمی برداری سے اپیل ہے مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کیلئے راستہ کھلوائیں،اقوام متحدہ اپنے وعدے پورے کرے،او آئی سی سے اپیل ہے کشمیریوں کا ساتھ دے۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں یوم استحصال کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے کشمیر کی سرزمین پر قبضہ کر رکھا ہے،کشمیر کی سرزمین پر بھی یوم استحصال منایا جارہا ہے،یوم استحصال کا مقصد دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا ہے۔

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ایک سال سے لاک ڈاوَن ہے،لاک ڈاوَن سے معیشت کو بڑا نقصان ہوا، ہمارے ساتھ کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہ ہوا،بھارت کی جانب سے ہمیشہ وعدہ خلافی کی گئی۔

صدر عارف علوی نے کہاکہ بھارت نے اسرائیل سے ڈیموگرافی بدلنے کا طریقہ سیکھا،بھارت نے اسرائیل سے ظلم کرنے کیلئے ٹیکنالوجی لی،بھارت نے کشمیریوں کےخلاف اسرائیل سے پیلٹ گنز خریدیں۔

صدر مملکت نے کہاکہ امن کے پیغام کے باوجود بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا،پاکستان نے امن قائم رکھنے کیلئے ابھی نندن کو واپس کیا، شملہ معاہدے پر آج بھی بھارت پاکستان سے مذاکرات کیلئے تیار نہیں۔

انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام بھارت کا غیر قانونی اقدام تسلیم کرلیتے تو آج وہاں کرفیو نہ ہوتا،کشمیر میں کرفیو ثابت کرتا ہے کشمیری عوام کو بھارتی اقدام منظور نہیں،بھارتی قابض فوج نے کشمیری عوام کا محاصرہ کررکھا ہے،مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کو آزادی دی جائے۔

صدر پاکستان نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر ہم سب متحد ہیں،عالمی برداری سے اپیل ہے مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کیلئے راستہ کھلوائیں،اقوام متحدہ اپنے وعدے پورے کرے،او آئی سی سے اپیل ہے کشمیریوں کا ساتھ دے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -