کوئٹہ ،انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام،2 سہولت کاروں سمیت22 افراد گرفتار

کوئٹہ ،انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام،2 سہولت کاروں سمیت22 افراد گرفتار
کوئٹہ ،انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام،2 سہولت کاروں سمیت22 افراد گرفتار

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)انسانی سمگلنگ کی کوشش میں 2 سہولت کاروں سمیت22 افراد کو گرفتارکرلیاگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 سہولت کاروں سمیت22 افرادکو گرفتارکرلیا،بلیلی چیک پوسٹ پرغیرقانونی طور پر سفر کرنے والے 13 افغان باشندے اورایک سہولت کار کو حراست میں لیاگیا۔

ایف آئی اے نے کہاکہ تمام افراد غیرروایتی راستوں کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئے تھے ،ایک اورکاررروائی میں غیرقانونی طور پر ایران جانے والے7 افراد سہولت کار سمیت گرفتارہوئے۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -