مطیع اللہ جان کیس سماعت کیلئے مقرر،کل سماعت ہوگی

مطیع اللہ جان کیس سماعت کیلئے مقرر،کل سماعت ہوگی
مطیع اللہ جان کیس سماعت کیلئے مقرر،کل سماعت ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں مطیع اللہ جان کیس کل سماعت کیلئے مقررکردیاگیا،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں اینکرپرسن مطیع اللہ جان کیس سماعت کیلئے مقرر کردیاگیا،آئی جی اسلام آباد نے مطیع اللہ جان کے مبینہ اغوا سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ کل مقدمے کی سماعت کرے گا،اٹارنی جنرل،آئی جی پولیس اورمطیع اللہ جان کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔