اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر امجد کو جاری شوکاز نوٹس پر وزارت صحت کو حتمی فیصلے سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر امجد کو جاری شوکاز نوٹس ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر امجد کو جاری شوکاز نوٹس پر وزارت صحت کو حتمی فیصلے سے روک دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر امجد کو جاری شوکاز نوٹس پر وزارت صحت کو حتمی فیصلے سے روک دیا،عدالت نے سیکرٹری ہیلتھ،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،پمز ،پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر امجد کو پنجاب واپس بھیجنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، ،عدالت نے ڈاکٹر امجد کو جاری شوکاز نوٹس پر وزارت صحت کو حتمی فیصلے سے روک دیا۔

عدالت نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمزڈاکٹر امجد کو 22 جولائی کو وزارت صحت نے شوکاز نوٹس جاری کیاتھا،ڈاکٹرامجد کی شوکاز نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

عدالت نے سیکرٹری ہیلتھ،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،پمز کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -