بھارت کو واضح پیغام ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ،سرکریک،سیاچن،لداخ،جموں وکشمیر پاکستان کا حصہ ہیں،بابراعوان 

بھارت کو واضح پیغام ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ،سرکریک،سیاچن،لداخ،جموں ...
بھارت کو واضح پیغام ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ،سرکریک،سیاچن،لداخ،جموں وکشمیر پاکستان کا حصہ ہیں،بابراعوان 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیرپارلیمانی امور بابراعوان نے کہاہے کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، بھارت کو واضح پیغام ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،سرکریک،سیاچن،لداخ،جموں وکشمیر پاکستان کا حصہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا خصوصی اجلاس جاری ہے،سینیٹ ہال میں پاکستان کے پرچم کے ساتھ کشمیر کاپرچم بھی موجودہے،سینیٹ میں بھارت مظالم سے شہید ہونے والے کشمیریوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔

سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے کہاکہ پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں، آج متفقہ یکجہتی کا پیغام دینے کیلئے سب جمع ہوئے ہیں ،یوم استحصال پر کشمیر میں بھارتی اقدامات کی مذمت کی جارہی ہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں مظالم پر سورہی ہے،مشیرپارلیمانی اموربابراعوا ن نے کہاکہ اب کشمیر جانے والے تمام راستے شاہراہ سری نگر کہلائے جائیں گے، پاکستان کسی بھی قیمت پر کشمیریوں کو نہیں بھولے گا،بھارت نے آئین تبدیل کرکے اقوام متحدہ کی خلاف ورزی کی، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کو تسلیم نہیں کرتا، بھارت کے آئین میں لکھا ہے سکھ ہی ہندوہی سمجھے جائیں گے۔

بابراعوان نے کہاکہ آپ کی ریاست نے کل پاکستان کانیا نقشہ قانون کے مطابق تیار کیا،سمری گئی کابینہ نے متفقہ طور پر منظور کیا نقشہ پارلیمنٹ سے بھی منظور ہوگا،انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،بھارت کو واضح پیغام ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،سرکریک،سیاچن،لداخ،جموں وکشمیر پاکستان کا حصہ ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -