بیروت دھماکے میں غیر ملکی رپورٹر بھی زخمی ، ٹویٹر پر ایسا پیغام جاری کر دیا کہ جان کر آپ بھی ہمت کی داد دیں گے 

بیروت دھماکے میں غیر ملکی رپورٹر بھی زخمی ، ٹویٹر پر ایسا پیغام جاری کر دیا ...
بیروت دھماکے میں غیر ملکی رپورٹر بھی زخمی ، ٹویٹر پر ایسا پیغام جاری کر دیا کہ جان کر آپ بھی ہمت کی داد دیں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن )لبنان کے دارلحکومت بیروت میں گزشتہ روز زور دار دھماکہ ہوا جس نے پوری دنیا کو ہی ہلا کر رکھ دیاہے ، دھماکے میں اب تک 78 افراد مارے گئے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہیں ۔
زخمیوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات کم پڑ گئیں ہیں جس کے باعث ڈاکٹر تشویشناک حالت میں مبتلا مریضوں کو ترجیح دے رہے ہیں ، بیروت دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون صحافی بھی زخمی ہوئی ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے ہمت اور حوصلے کا ثبوت دیدیا ہے ۔
فرانس 24 انگلش کی مشرقی وسطیٰ میں نمائندہ ” لیلا ایلن “نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” بیروت دھماکے کے باعث میرے پاﺅں پر شدید نوعیت کی چوٹ آئی ہے جس میں بری طرح سے خون بہہ رہاہے لیکن ہسپتالوں میں گنجائش باقی نہیں ہے اور وہاں پر مجھ سے زیادہ تشویشنا ک زخمی لوگ موجود ہیں اس لیے میں ان کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی ، کیا یہاں پر کوئی ڈاکٹر ہے جو کہ مجھے یہ بتا سکے کہ میں کب تک ٹانکے لگوا سکتی ہوں ۔“