وزیراعظم عمران خان کی مظفرآبادآمد،بھارتی مظالم کیخلاف سینہ سپرکشمیریوں کی یاد میں مزاحمتی دیوار کاسنگ بنیاد رکھا

وزیراعظم عمران خان کی مظفرآبادآمد،بھارتی مظالم کیخلاف سینہ سپرکشمیریوں کی ...
وزیراعظم عمران خان کی مظفرآبادآمد،بھارتی مظالم کیخلاف سینہ سپرکشمیریوں کی یاد میں مزاحمتی دیوار کاسنگ بنیاد رکھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)وزیراعظم عمران خان مظفرآباد پہنچ گئے ،وزیراعظم پاکستان نے بھارتی مظالم کیخلاف سینہ سپرکشمیریوں کی یاد میں مزاحمتی دیوار کاسنگ بنیاد رکھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مظفرآباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی میں شرکت کی،صدراوروزیراعظم آزادکشمیر بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں،شبلی فراز،علی امین گنڈاپور،شہریار آفریدی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ،وزیراعظم یوم استحصال پر آزادجموں کشمیر اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے ۔