" اور یہی تو میں چاہتا ہوں کہ۔۔۔" ترگت کے انٹرویو پر یاسر حسین کا رد عمل سامنے آ گیا

" اور یہی تو میں چاہتا ہوں کہ۔۔۔" ترگت کے انٹرویو پر یاسر حسین کا رد عمل سامنے ...

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار و میز بان یاسر حسین نے ترک اداکار ترگت ( جنگیز جوشقون ) کے انٹرویو پر سوشل میڈیا پر رد عمل دیا ہے۔

ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ غازی کے پاکستان میں نشر ہونے بعد سے یاسر حسین ترک فنکاروں اور ڈراموں کے خلاف کھل کر سامنے آ گئے ہیں اور اپنی بے باق رائے کا اظہار کر کے پاکستانی شائقین کے ہاتھوں تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں، یاسر کے ترک ڈراموں کے مخالف رویئے پر سوشل میڈیا صارفین ان کا میم کے ذریعے مذاق بھی بناتے رہتے ہیں۔

عیدالضحیٰ کے موقع پر پاکستانی میزبان وسیم بادامی اور کرکٹر بوم بوم شاہد خان آفریدی کی جانب سے ارطغرل ڈرامے میں ترگت سپاہی کا کردار ادا کرنے والے اداکار جنگیز جوشقون کا انٹرویو کیا گیا۔

انٹرویو کے دوران پاکستان میں اداکاری کے حوالے سے جنگیز کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی ڈرامے اور فلم کی کہانی اور کردار نے انہیں متاثر کیا تو وہ لازمی پاکستان میں کام کرنے کا سوچیں گے۔

جنگیز کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یاسر حسین کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کافی ساری میم بنائی گئیں، ان میم میں سے ایک میم یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کی۔

یاسر حسین نے میم پر خود ہی ہنستے ہوئے لکھا کہ ’اور میمز بنائیں مجھے میمز بہت پسند ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اور یہی تو وہ چاہتے ہیں کہ ترک اداکار ہمارے ڈراموں میں کام کریں مگر مارے اشتہاروں میں نہیں۔‘ 

واضح رہے کہ پاکستان میں ڈرامے کے مقبولیت کو دیکھتے ہوئے جنگیز نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ دنیا بھر سے جیسے ہی عالمی وبا کا خاتمہ ہوگا پہلی فرصت میں وہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور جلد از جلد پاکستان آنے کی کوشش کریں گے۔

مزید :

تفریح -