بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ختم ،ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھولنے کافیصلہ برقرار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت وزرائے تعلیم کانفرنس ختم ہوگئی،بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی ادارے یکم ستمبر سے کھولنے کی تجویزدی جس کی باقی صوبوں نے مخالفت کردی ،بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھولنے کافیصلہ برقراررکھا گیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت وزرائے تعلیم کانفرنس کاانعقاد ہوا،خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی ادارے یکم ستمبر سے کھولنے کی تجویزدی ،ذرائع کاکہناہے کہ باقی صوبوں نے خیبرپختونخوا حکومت کی تجویز کی مخالفت کردی ،تمام صوبوں کی سکولز 15 ستمبر سے ہی کھولنے کی تجویز دی ۔
ذرائع کاکہناہے کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو ہی کھلیں گے ،بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں 15ستمبر کافیصلہ برقرار رکھاگیا،اجلاس میں ملک بھر میں یکساں نصاب پر بھی مشاورت ہوئی جس کی اصولی منظوری دیدی گئی،صوبے یکساں نصاب سے متعلق اپنی تجاویز سے متعلق آگاہ کریں گے۔