کمرشل اور صنعتی بجلی کے بلز پرٹیکس ریٹ کی 11 شرحوں کااعلان 

کمرشل اور صنعتی بجلی کے بلز پرٹیکس ریٹ کی 11 شرحوں کااعلان 
کمرشل اور صنعتی بجلی کے بلز پرٹیکس ریٹ کی 11 شرحوں کااعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کمرشل اور صنعتی بجلی کے بلز پرٹیکس ریٹ کی 11 شرحوں کااعلان کردیاگیا،ایف بی آر نے ہر سلیب شرح کا ودہولڈنگ ٹیکس کارڈ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ہر میٹر پر علیحدہ سے ٹیکس شرح لاگو ہو گی، 400 یونٹ تک کوئی ٹیکس نہیں ہوگا،600 یونٹس تک کی کھپت پر80 روپے ٹیکس ہوگا،800 یونٹس تک کی کھپت پر100 روپے ٹیکس ہوگا،1000 یونٹس تک کی کھپت پر160 روپے ٹیکس ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق 1500 یونٹس تک کی کھپت پر300 روپے ٹیکس ہوگا،3000یونٹس تک کی کھپت پر350 روپے ٹیکس ہوگا، 4500 یونٹس تک کی کھپت پر 450 روپے ٹیکس ہوگا،6000 یونٹس کی کھپت پر500 روپے ٹیکس ہوگا،10 ہزار یونٹس کی کھپت پر650روپے ٹیکس ہوگا،15ہزاریونٹس کی کھپت پر1000 روپے ٹیکس ہوگاجبکہ 20ہزاریونٹس کی کھپت پر1500روپے ٹیکس ہوگا۔