یوم استحصال کشمیر، آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کااجلاس،وزیراعظم عمران خان نے بلیک ماسک پہن لیا

یوم استحصال کشمیر، آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کااجلاس،وزیراعظم ...
یوم استحصال کشمیر، آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کااجلاس،وزیراعظم عمران خان نے بلیک ماسک پہن لیا

  

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوم استحصال کشمیر پر آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بلیک ماسک پہن لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کے غیرقانونی اقدام کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے،وزیراعظم عمران خان نے مظفرآباد پہنچے جہاں انہوں نے بھارتی مظالم کیخلاف سینہ سپرکشمیریوں کی یاد میں مزاحمتی دیوار کاسنگ بنیاد رکھا۔وزیراعظم عمران خان نے مظفرآباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی میں شرکت کی،صدراوروزیراعظم آزادکشمیر بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے،شبلی فراز،علی امین گنڈاپور،شہریار آفریدی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی ،آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں کشمیر کے شہدا کیلئے دعاکی گئی ،وزیر اعظم عمران خان آزادکشمیر کی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے ،وزیراعظم عمران خان نے یوم استحصال کشمیر پر بلیک ماسک پہن لیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -