پہلاٹیسٹ ، پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت لیا 

پہلاٹیسٹ ، پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت لیا 
پہلاٹیسٹ ، پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت لیا 

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اظہر علی نے ٹاس کی تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسم پر ہمارا کوئی اختیار نہیں ہے لیکن ہمارے ذہن فریش ہیں ،ہم تین سپینر اور تین سیمرز کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں جبکہ ہمارے پاس شاداب آل راﺅنڈ بھی ہیں ، ہمارے پاس ایسے باولرز موجود ہیں جو کہ سیم کر سکتے ہیں ، ہم انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں بہترین سہولیات فراہم کی ہیں ۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت اظہر علی کر رہے ہیں جبکہ سکواڈ بابراعظم ، عابد علی ، اسد شفیق ، فواد عالم ، امام الحق ، کاشف بھٹی ، محمد عباس ، محمد رضوان ، نسیم شاہ ، سرفراز احمد، شادا ب خان ، شاہین شاہ آفریدی ، شان مسعود، سہیل خان ، یاسر شاہ شامل ہیں ۔

انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت جوئے روٹ کر ہے ہیں جبکہ سکواڈ میں جیمز اینڈرسن ، جوفرا آرچر ، ڈوم بیس ، سٹورٹ براڈ ، روری برنز، بٹلر ،کرالی، سیم کیورن، اولی پوپ ، ڈوم سبلی ، بین سٹوکس، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں ۔

مزید :

کھیل -